ڈولفن سکواڈ :اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد کی تقسیم کی گئی۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور جرائم کی روک تھام میں شاندار کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔انہوں نے 4ٹیموں اور سیکٹر انچارجز کو اسناد سے نوازا، بہترین کارکردگی دکھانے والے 24ڈولفن اور پی آر یو افسران و اہلکاروں کو بھی اعزازی اسناد دی گئیں۔