ہسپتالوں میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر پابندی عائد

ہسپتالوں میں ایک مرتبہ پھر  موبائل فون پر پابندی عائد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ہسپتالوں میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔موبائل فون کی پابندی کا اطلاق 18سکیل سے نیچے کے تمام ملازمین پر ہوگا۔

صوبے کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق 7جولائی 2025 کے مراسلہ پر کسی ہسپتال نے تاحال عمل درآمد نہیں کیا تھااور اب ایک مرتبہ پھر 7جنوری 2026کو موبائل پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس پر دوبارہ عملدرآمد نا ممکن دکھائی دے رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں