لاہور یونیورسٹی کے طالبعلم کی خودکشی کی وجہ نفسیاتی مسائل :انکوائری رپورٹ
لاہور (خبر نگار )دی یونیورسٹی آف لاہور میں سٹوڈنٹ محمد اویس سلطان کی خود کشی کے واقعہ پر انکوائری رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف کیا گیا۔
کہ اویس سلطان ایک طویل عرصے سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھا تاہم انہیں کسی قسم کی نفسیاتی مشاورت فراہم نہیں کی گئی۔ایچ ای ڈی کی جانب سے 4رکنی غیر جانبدار ،شفاف اور خود مختار انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی نے اویس سلطان کے آبائی گائوں کا دورہ کیا۔معلوم ہواکہ انکی ایک مضمون کے علاوہ باقی تمام مضامین میں حاضری مقررہ معیار سے زیادہ تھی۔ تاہم اس مضمون میں حاضری کی کمی پوری کرنے کیلئے سمسٹر میں ابھی کافی کلاسز باقی تھیں۔وہ خوفناک فلمیں دیکھنے اور آن لائن گیمز کھیلنے کا عادی تھا۔