مدارس اسلام کے قلعے ہیں:علماومشایخ
لاہور(سٹاف رپورٹر )مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو ملکی سلامتی،استحکام اور ترویج اسلام کیلئے جرأتمندانہ کردارادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ علمیہ کے 22ویں تدریسی سیشن کے اختتام پرختم بخاری و دستار فضیلت کے بہت بڑے اجتماع سے مفتی اعظم فضل سبحان قادری، عبدالعلیم سیالوی، راغب حسین نعیمی،طاہر رضا بخاری،پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین قادریاوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔