جوہر ٹاؤن میں اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اخوت کے ڈونرز‘ معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے ۔ اب تک 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔