ٹھوکر ری ماڈلنگ ‘ٹیپا ‘ ایل ڈی اے کا ٹریفک پلان تیار

ٹھوکر ری ماڈلنگ ‘ٹیپا ‘ ایل ڈی اے کا ٹریفک پلان تیار

متعدد مقامات پر رکشہ سٹینڈز بھی ٹریفک کی روانی میں مسلسل رکاوٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے مغربی داخلی راستے ٹھوکر نیاز بیگ کو شہر کا سب سے مصروف اور حساس ٹریفک پوائنٹ سمجھا جاتا ہے ، جہاں روزانہ بارہ مختلف اطراف سے آنے والی ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے ۔ اس اہم مقام کی ری ماڈلنگ کے لیے ٹیپا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جامع ٹریفک پلان تیار کیا گیا، جو ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی جمع کرایا گیا، تاہم یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا،منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ پر دو مقامات پر ایلی ویٹیڈ یوٹرنز تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جو فیروز پور روڈ قینچی سٹاپ کی طرز پر ہونے تھے ، مگر یہ تجاویز محض کاغذی کارروائی تک محدود رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں