چکن کی تیاری کے مراحل میں مرحلہ وار ٹیکسوں کی بھرمار

چکن کی تیاری کے مراحل میں مرحلہ وار ٹیکسوں کی بھرمار

بریڈر کی فیڈ پر 10فیصد،چوزے پر 10روپے ایف ای ڈی عائد

لاہور( کامرس رپورٹر)برائلر کے گرینڈ پیرنٹ سے لیکر گوشت تک ٹیکسز کی مرحلہ وار بھرمار ہے ،ـ ذرائع کے مطابق برائلر کے گرینڈ پرینٹ کی امپورٹ پر39.5فیصد ٹیکس گرید پیرنٹ کی فیڈ ہر 10فیصدجبکہ میدیسن ، ویکسی نیشن ، بجلی کے مجموعی ٹیکسز 3فیصد اسی طرح برائلر بریڈر کی فیڈ پر 10 فیصد جبکہ بریڈر کی میڈیسن ، بجلی پر ٹیکسز 2 سے 3 فیصد ہیں، برائلر کے چوزہ پر 10روپے ایف ای ڈی ( فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) عائد ہے برائلر کی فیڈپر10فیسد ٹیکس رجسٹرڈ فارمرز کیلئے اور غیر رجسٹرڈـ فارمرز پر 14فیصد عائد ہے‘برائلر کی میڈیسن ،بجلی ،ویکسی نیشن پر اوسطاً 5فیصد عائد ہے ، برائلر گوشت پر بھی ٹیکسزپیکڈ میٹ پر18فیصد اضافہ سیلز ٹیکس عائد ہے ،بریدنگ صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کہنا ہے کہ زندہ برائلر کا ریٹ383 روپے کلو ہے جس پر200 روپے سے زائد ٹیکسز ہیں، ان ٹیکسز میں اگر حکومت ریلیف دے تو برائلر گوشت ایک بار پھر سستا ہوسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں