ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن کے مرکزی گیٹ پر گٹر اُبلنے گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز جوہر ٹاؤن کے مرکزی گیٹ پر گٹر اُبلنے لگے۔
مرکزی گیٹ کے باہر گندہ پانی جمع، دفتر آنے والے شہری مشکلات کا شکار، واسا کی مبینہ غفلت، سیوریج لائن کی بروقت صفائی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،سیوریج لائن بند، گٹر اُبلنے سے اطراف میں بدبو اور آلودگی پھیل گئی، ایل ڈی اے دفتر میں آنیوالے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبورہیں۔