ہائوسنگ سکیم :میڈیکل سٹی کیلئے 16ہزار کنال اراضی ایکوائر

ہائوسنگ سکیم :میڈیکل سٹی کیلئے 16ہزار کنال اراضی ایکوائر

قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ممکن ہو سکے گا

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں میڈیکل سٹی کیلئے زمین کے حصول سے متعلق تمام قانونی تقاضے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق موضع طور وڑائچ میں مجموعی طور پر 16ہزار 525کنال اور پانچ مرلے اراضی ایکوائر کر لی گئی ہے ۔ اراضی مالکان سے اعتراضات طلب کرلئے گئے ہیں، جس کیلئے پندرہ روز کی مہلت دی گئی ہے ۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موصول ہونیوالے اعتراضات کی سماعت کے بعد سیکشن 11کے تحت ایوارڈ سنایا جائے گا، جبکہ ایوارڈ کے اعلان کے بعد سیکشن 16 کے مطابق زمین کا باقاعدہ قبضہ حاصل کر لیا جائے گا۔اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد میڈیکل سٹی منصوبے پر عملی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں