قصور،شیخوپورہ:وارداتیں، لاکھوں روپے ،قیمتی اشیا چھن گئیں

قصور،شیخوپورہ:وارداتیں، لاکھوں روپے ،قیمتی اشیا چھن گئیں

ناصراور شہزاد سے اڑھائی اڑھائی لاکھ،محسن کی ٹیوب ویل موٹر چوری ہوگئی

قصور، شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصور اور شیخوپورہ میں متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لئے ۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ شیخ عماد کے قریب سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موتہ سنگھ والا تحصیل کینٹ ضلع لاہور کے رہائشی محسن علی ولد محمدمنیراحمد سے 50ہزار روپے نقدی اور چادر وغیرہ چھین لی۔ کچا راستہ بگھیاڑ مار سے موضع بت کے رہائشی محمد عرفان سے 16ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ نقیب آباد کے قریب عبدالاحد سے 2موبائل فونز، 2 بیگ کپڑا جات اور 8ہزار روپے نقدی چھین لی۔ لمبے جاگیر سے چور محسن ادریس کی ٹیوب ویل کی موٹرسے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ ادھر ڈاکوؤں کا گروہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ جنڈیالہ روڈپر انٹرنیٹ فرنچائزآفس میں داخل ہوا اور وہاں موجود شہروز سے 15ہزارروپے نقدی ،دوطلائی گھڑیاں اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ علاقہ سیم پل کے قریب تین ڈاکوؤں نے ناصرمحمود سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی ،تھانہ صدر کے علاقہ کالوکے روڈپر شہری کوروک کراس سے 2لاکھ نقدی ، جوئیانوالہ موٹروے پل کے قریب محمد شہزادسے دولاکھ50ہزارروپے نقدی چھین لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں