ایجوکیشن اتھارٹیز کوفلٹریشن پلانٹس بارے مکمل ڈیٹا بھجوانے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے اپنے اضلاع میں فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے مکمل ڈیٹا بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت اکثر سرکاری سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس طویل عرصے سے بند پڑے ہیں، جس کے باعث طلبہ کو صاف پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے ۔حکام کے مطابق اب سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام صاف پانی اتھارٹی کے سپرد کیا جا رہا ہے ۔