2 ماہ :1لاکھ 40ہزار شہریوں کو ون ڈور لائسنسگ سہولت فراہم
لاہور(کرائم رپورٹر) دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار شہریوں کو ون ڈور لائسنسنگ سہولت فراہم کی گئی۔
جن میں 51 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے ، جبکہ 70 ہزار شہریوں نے موبائل لائسنسنگ یونٹس سے فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ۔ اس کے علاوہ 25 ہزار شہریوں نے موبائل یونٹس کے ذریعے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کرائی۔