سینٹرل پنجاب کیلئے عہدیداران کا چناؤ جلد مکمل :علی عباس

 سینٹرل پنجاب کیلئے عہدیداران  کا چناؤ جلد مکمل :علی عباس

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر علی عباس نے کہا ہے کہ سینٹرل پنجاب کیلئے عہدیداران کا چناؤ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اساتذہ اور پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل کیلئے کام کرنیوالوں کو میرٹ پر عہدیدار بنایا جائے گا اس سلسلہ میں مشاورت جاری ہے ،باڈی جلد مکمل کرکے وزیر تعلیم پنجاب سے حلف برادری کرائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر مقامی عہدیدران بھی موجود تھے ۔ علی عباس نے کہا حکومت کو پرائیویٹ اداروں کو ہر حال میں ریلیف فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ طلبا و طالبات کو تعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہاسینٹرل پنجاب کے بعد اضلاع کی سطح پر بھی نئی باڈیاں تشکیل دی جائیں گے اور انہیں از سر نو منظم اور فعال بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں