کشمیر کی آزادی کے بغیر تقسیمِ ہند نا مکمل ہے :مذاکرہ

 کشمیر کی آزادی کے بغیر  تقسیمِ ہند نا مکمل ہے :مذاکرہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تقسیمِ ہند کا ایجنڈا نا مکمل ہے ،مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیر تنازع، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان علاقائی استحکام کے چیلنجزکے موضوع پر منعقدہ راونڈ ٹیبل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن میں نامور صحافیوں، تجزیہ کاروں، ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی،جن میں مجیب الرحمن شامی،سلمان غنی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں