کیتھڈرل چرچ میں بسنت فیسٹیول تقریبکا انعقاد
ڈھول کی تھاپ پررقص، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی پتنگ اڑائی
لاہور(نمائندہ خصوصی)مال روڈ پر واقع کیتھڈرل چرچ میں بسنت فیسٹیول کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ فیسٹیول میں بشپ ندیم کامران سمیت مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پتنگ بازی کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔تقریب کے دوران رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی پتنگ اُڑائی اور بسنت کی خوشیوں میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پررمیش سنگھ نے پچیس سال بعد بسنت کے دوبارہ انعقاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات لاہوریوں کی خوشی دیدنی تھی اور اس خوشی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے ۔ سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا مشن صوبے کے عوام کو خوشیاں فراہم کرنا اور پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ آج ہر گھر میں جشن منایا جا رہا ہے ۔