عملی امتحانات کیلئے سامان کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم

عملی امتحانات کیلئے سامان کی  دستیابی یقینی بنانے کا حکم

لاہور(خبر نگار)میٹرک عملی امتحانات کیلئے محکمہ تعلیم نے کمپیوٹرز، سائنسی آلات و دیگر سامان کی لیبز میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دید یا۔

عملی امتحانات کی مانیٹرنگ کیلئے تمام لیبارٹریز میں کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی۔پرنسپلز اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہونگے ۔ سکولوں کو 28 فروری تک لیبارٹریز مکمل تیار کرنیکی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ عملی امتحانات دو حصوں پر مشتمل ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں