چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زکوٰۃ سے آگاہی سیمینار

چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کے  زیر اہتمام زکوٰۃ سے آگاہی سیمینار

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈیفنس روڈ دفترمیں زکوٰۃ سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد ،علما، ڈونرز اور مخیر حضرات نے شرکت کی۔ زکوٰۃ کی اہمیت اور فلاحی ذمہ داریوں پر گفتگو کی گئی۔

مہمانِ خصوصی جامعہ اشرفیہ کے استاد پروفیسر مولانا یوسف خان تھے ۔ مقررین نے شرکا کو زکوٰۃ کی ادائیگی کے معاشرتی و دینی تقاضوں سے آگاہ کیا۔ مولانا یوسف خان نے خطاب کہا زکوٰۃ کے نصاب کو سمجھنا ہر صاحبِ استطاعت مسلمان کیلئے ضروری ہے ، زکوٰۃ کے مصارف قرآن و سنت سے متعین ہیں، لازم ہے کہ اسے مستحق افراد تک شفاف اور منظم انداز میں پہنچایا جائے تاکہ معاشرتی انصاف اور فلاح کو فروغ دیا جا سکے ۔ سی ای او فرحان احمد نے پاکستان میں پیدائشی دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے جاری کوششوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ زکوٰۃ وعطیات کی بروقت اور درست تقسیم سے مستحق بچوں کو نئی زندگی دی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں