محکمہ داخلہ کے تحت انتہا پسندی کیخلاف وائس چانسلرز کانفرنس

محکمہ داخلہ کے تحت انتہا پسندی کیخلاف وائس چانسلرز کانفرنس

خواجہ سعدرفیق ودیگرکاجامعات کو امن کا گہوارہ بنانے اورطلبہ کی تربیت پرزور

لاہور(خبر نگار)محکمہ داخلہ کے پنجاب سینٹر فار ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے تحت وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی۔ صوبہ بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اعلیٰ حکام نے انتہا پسندی کیخلاف جامع حکمت عملی پر اظہار خیال کیا۔مقامی ہوٹل میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کانفرنس میں چیف کوآرڈینیشن آفیسر غلام صغیر شاہد، ڈی سی او ڈاکٹر احمد خاور شہزاد، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کیساتھ 84یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔کانفرنس کے دوران انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ قومی عزم، سماجی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پنجاب کی جامعات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔وزیر صحت نے خطاب کرتے کہا قوم کی قسمت میں ہر وقت جنازے اٹھانا نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم نے ملک سے دہشتگرد حملوں کو روکنا ہے ،جامعات امن کا گہوارہ بنیں اور طلبہ کی تربیت پر توجہ دیں۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز اخترنے کہا جامعات میں بڑھتے تشدد کے واقعات بڑا چیلنج ہیں۔ اساتذہ کیا پڑھا رہے اور طلبہ کیا سیکھ رہے ہیں، اسکا جائزہ ضروری ہے ۔سیاسی، صوبائی اور فرقہ وارانہ تفریق انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہے ۔ سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے کہا حکومت نے اس مسئلے کے حل کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کر دیا ہے ۔انہوں نے وائس چانسلرز کو اس موضوع پر مکالمہ جاری رکھنے پر زور دیا۔شرکانے کہاجامعات کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں