اپنی چھت اپنا گھر پروگرام منصوبہ 20 ارب کے فنڈز جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 20 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ۔۔۔
منصونے کے تحت مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے ابتک1 لاکھ 21 ہزار خاندانوں کوبلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں، مزید26 ہزار سے زائد خاندانوں کو فوری اقساط جاری ہوسکیں گی۔صوبہ بھر میں اسوقت 43 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں اور ابتک 172 ارب ر سے زائد گھروں کی تعمیر پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائیگا۔ 6 ارب سے زائد کی ریکوری بھی کی جاچکی ہے ۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ پروگرام سے بڑی تعداد میں مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں، قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان اور شفاف رکھا گیا ہے ۔