ہائیکورٹ بار الیکشن :احسن بھون حامد خان گروپ مدمقابل

ہائیکورٹ بار الیکشن :احسن بھون  حامد خان گروپ مدمقابل

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 28 فروری کو ہوں گے۔

صدراتی نشست پر احسن بھون گروپ سے راجہ عامر خان اور حامد خان گروپ سے بابر مرتضیٰ مدمقابل ہیں،سیکرٹری کی نشست پر رائے محمدعلی کھرل سمیت چار امیدوار مدمقابل ہیں،نائب صدر کی نشست پر چودھری قمر شاہد میو سمیت چار امیداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر قرۃ العین ورک سمیت آٹھ امیدوار مدمقابل ہیں،مجموعی طور پر چار عہدوں کے لیے 18 امیداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 32 ہزار 4سو 88 ووٹر بائیو میٹرک طریقے سے حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں