کنگن پور :امام مسجد پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی کردیا

کنگن پور :امام مسجد پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی کردیا

ملزموں امجد وغیرہ کومسجد میں غیر متعلقہ سرگرمیوں سے منع کیا تو حملہ کردیا،قاری کرامت

تلونڈی(نامہ نگار)قصور کے علاقہ کنگن پور میں امام مسجد پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی کردیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ مسجد کے تقدس کی پامالی پراہل علاقہ میں تشویش دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد اکبر کنگن پور میں بزرگ امام مسجد قاری کرامت اللہ پر خنجر سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔قاری کرامت اللہ کے مطابق ملزموں امجد میو اور اس کے ساتھیوں کو مسجد میں غیر متعلقہ سرگرمیوں سے منع کیا جس پر انہوں نے مجھے نشانہ بنایا۔ زخمی امام کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ کنگن پور نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں