ہائیکورٹ کا فل بینچ پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کیخلاف آج سماعت کریگا
لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کے خلاف آج پیر کے روز سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل فل بینچ پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کے خلاف مجموعی طور پر 200سے زائد درخواستیں پر سماعت کرے گا ۔ فاضل عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔