مریدکے :بھائی نے روزہ دار سوتیلی بہن کو گلا دبا کر مارڈالا

مریدکے :بھائی نے روزہ دار سوتیلی بہن کو گلا دبا کر مارڈالا

اقرا چار ماہ کی حاملہ تھی، ملزم طلائی کانٹے ،اڑھائی لاکھ نقدی بھی لے گیا

مریدکے (نمائندہ دنیا )مریدکے کے محلہ حسن پارک میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے روزہ دار سوتیلی بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزم بہن کے کانوں سے طلائی کانٹے اور اڑھائی لاکھ نقدی بھی لے اڑا۔بتایا جاتا ہے کہ محلہ حسن پارک مریدکے ٹاؤن میں سوتیلے بھائی نے روزہ دار چار ماہ کی حاملہ بہن اقراء کو گلادباکر موت کے گھاٹ اتارا۔ مقتولہ کے خاوند کے مطابق ملزم نے میری بیوی کے کانوں سے طلائی کانٹے بھی زبردستی اتار لیے اور صندوق کا تالا توڑ کر گھر میں پڑی رقم اڑھائی لاکھ روپے بھی لے کر فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر تقریباًدو گھنٹے لیٹ پہنچی ،تاہم شواہد اکٹھے کرکے مقتولہ اقراء کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال مریدکے منتقل کر دی۔ تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں