دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

 دعوؤں کے باوجود ٹرین  شیڈول معمول پر نہ آسکا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا ،کراچی اور۔۔۔

 کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 55 منٹ خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ لیٹ ہوئی ،قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی ،لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کو گزشتہ روز منسوخ کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں