نیلاگنبد دسمبر ، ناصر باٖ غ منصوبہ اکتوبر میں مکمل کرنیکاعندیہ

نیلاگنبد دسمبر ، ناصر باٖ غ منصوبہ اکتوبر میں مکمل کرنیکاعندیہ

غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کی شہر میں کوئی جگہ نہیں:وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جاری منصوبوں اور قوانین کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کیخلاف اقدامات بارے آگاہ کیا، اجلاس میں موجودہ قوانین میں تبدیلیوں اور مجوزہ اصلاحات بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ لہر کے تحت نیلا گنبد رواں سال دسمبر جبکہ ناصر باغ رواں سال اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ داتا دربار سائٹ پر 30 جون تک جبکہ ایل ڈی اے 4 سٹرکچر روڈز مئی تک مکمل کرلے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اصطلاحاتی عمل دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھی اپنانے کی ہدایت کردی۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران ایس او پیز کا ہر ممکن خیال رکھا جائے ، غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کی شہر میں کوئی جگہ نہیں، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بارے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں