کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد

کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد

172 پلاٹس آسان اقساط پر موجود ،قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ہوئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے زیراہتمام کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد، پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاؤن میں کیاگیا۔قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن،ایل ڈی اے سٹی، سبزہ زار،چائنہ سکیم گجرپورہ اور موہلنوال میں واقع 172 کمرشل ورہائشی پلاٹس آسان اقساط پر رکھے گئے اورقرعہ اندازی میں1762کامیاب درخواست گزاروں نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں جوہرٹاؤن کے 37پلاٹوں کے لیے 165درخواستیں،ایل ڈی اے سٹی کے 30پلاٹوں کے لیے 662درخواستیں، سبزہ زار میں25پلاٹوں کے لیے 135،گجرپورہ کے 30پلاٹوں کے لیے 143اورموہلنوال کے 50پلاٹوں کے لیے 657درخواستیں موصول ہوئیں۔جوہر ٹاؤن آر بلاک میں واقع پانچ مرلہ کے 37رہائشی پلاٹس،چائنہ سکیم گجرپورہ بی تھری اور سی تھری بلاک میں 6اور 7مرلہ کے 15,15 کمرشل پلاٹس،سبزہ زار ایف بلاک میں 3.44مرلہ کے 25 کمرشل پلاٹس اورموہلنوال ڈی بلاک میں 3مرلہ کے 50رہائشی پلاٹ قرعہ اندازی میں شامل تھے ۔قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی اے ون بلاک میں ایک کنال کے 13پلاٹس، بی ون بلاک میں ایک کنال 17رہائشی پلاٹ بھی شامل تھے ۔پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے ذریعے مکمل ٹرانسپیرنٹ طریقے سے قرعہ اندازی کی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں