ٹریفک حادثات میں چھ افراد زخمی
ننکانہ صاحب(خبر نگار )تیز رفتار ی کے باعث دو ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ بچیکی سیدوالا روڈ کے کمہاراں پل کے قریب پیش آیا۔۔۔
منی مزدااور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 3 خواتین اور 2 مرد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں 18 سالہ وقاص، 30 سالہ شہناز بی بی، 10 سالہ طیبہ، 40 سالہ یاسمین، 6 سالہ انس اور 25 سالہ بلال شامل ہیں۔ شاہکوٹ مین جی ٹی روڈ کے لاری اڈا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدا بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گیا۔ ڈرائیور 25 سالہ بلال فرنٹ کیبن میں پھنس کر زخمی ہوگیا ۔