درجن سے زائدوارداتیں، لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا
کھوتی پل کے قریب 3افرادلٹ گئے ، سٹیل باغ ودیگرمقامات سے سامان چوری
قصور،شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا ۔چاہ سموں والاچونیاں کے رہائشی شفیق ،اُسکے بھائی وجاہت اور اُنکے ہمراہ جانے والے مہمان سے کھوتی پل کے قریب ڈاکوؤں نے 25ہزار، دو موبائل چھین لئے، چونیاں کے محلہ کرم آباد سے چور عرفان کا بکرا ، کوٹلی رائے ابوبکر کے رہائسی رضوان کے گھر سے ایل سی ڈی ،سٹیل باغ سے سٹریٹ لائٹس کی تاریں چوری ہو گئیں۔تھانہ صدرفاروق آبادکے علاقہ پنجوبیگ میں ندیم کے گھر جبکہ رحمن پورہ میں دلاورکے گھر سے توڑکر نقدی،زیورات دیگرسامان چوری ہو گیا۔