تبدیلیٔ تفتیش کا دوسرا بورڈ ، سنگین نوعیت کے 10مقدمات کاتفصیلی جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سید ذیشان رضا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی زیر صدارت تبدیلیٔ تفتیش کا دوسرا بورڈ منعقد ہوا جس میں سنگین نوعیت کے 10 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایس ایس پی لیگل غلام حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بورڈ کے اجلاس میں قتل، اغوا، زیادتی، امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر کے مقدمات زیر بحث آئے ۔
شہری علی رضا، محمد صدیق اور محمد امجد جہانگیر قتل کے مقدمات میں جبکہ ریاض احمد اغوا کے مقدمہ میں تبدیلیٔ تفتیش کی درخواست پر پیش ہوئے ۔ اسی طرح محمد اکرم اور صائمہ امانت میں خیانت، انیقہ عنائت زیادتی اور محمد جاوید چیک ڈس آنر کے مقدمات میں بورڈ کے روبرو پیش ہوئے ۔