لائن ،میٹر ریڈنگ سٹاف کی دفاتر میں اٹیچمنٹ ختم کرنیکاحکم

لائن ،میٹر ریڈنگ سٹاف کی دفاتر میں اٹیچمنٹ ختم کرنیکاحکم

میٹر ریڈنگ سٹاف کو جاب ڈسکرپشن کے مطابق فرائض انجام دینے کی ہدایت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کا لائن اور میٹر ریڈنگ سٹاف سے متعلق اہم فیصلہ، ڈیسک جاب کرنے والا لائن سٹاف فوری طور پر فیلڈ ڈیوٹی پر واپس بھیجنے کا حکم جاری، لیسکو انتظامیہ نے دفاتر میں اٹیچ لائن سٹاف اور میٹر ریڈنگ سٹاف کو فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایت کردی، لائن سٹاف اور میٹر ریڈنگ سٹاف کی دفاتر میں اٹیچمنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ، میٹر ریڈنگ سٹاف کو جاب ڈسکرپشن کے مطابق فرائض انجام دینے کی ہدایت، کنٹرولنگ افسران کو احکامات پر عملدرآمد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،لیسکو چیف نے اوور ٹائم اور آف ڈے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم بھی اسی مراسلے میں دیا اور قواعد کے مطابق مستحق ملازمین کو ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں