پی ڈی پی فیز ٹو :تعمیر سے آپریشن، اختیار نئے واساز کے پاس ہوگا

پی ڈی پی فیز ٹو :تعمیر سے آپریشن، اختیار نئے واساز کے پاس ہوگا

متعدد اضلاع میں میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ذریعے ترقیاتی کام شروع

لاہور (شیخ زین العابدین)اکتالیس اضلاع میں قائم واساز کو عملی طور پر بااختیار بنانے کی تیاری مکمل ہے ۔25اضلاع میں اربوں روپے کے سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبے براہِ راست واسا کے سپرد ہوں گے ۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو میں تعمیر سے لے کر آپریشن تک مکمل اختیار نئے واساز کے پاس ہوگا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقیاتی ڈھانچے کو ازسرنو منظم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 41 اضلاع میں قائم واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز، یعنی واساز، کو مرکزی کردار دینے کی حکمت عملی اختیار کر لی ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 25 اضلاع میں سیوریج اور فراہمی آب کی تمام نئی ترقیاتی سکیمیں براہ راست متعلقہ واسا کے ذریعے مکمل کرائی جائیں گی۔ماضی میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے دوران ذمہ داریاں تقسیم رہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون اور ٹو میں ضلعی حکومت اور واسا دونوں کو علیحدہ علیحدہ کردار دیا گیا۔ بعد ازاں جب پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوا تو محکمہ ہاؤسنگ نے ایک الگ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر کے ٹینڈرنگ اور عملدرآمد کی ذمہ داری اس کے سپرد کر دی۔ دریں اثنا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر ،(سائنو پاک ڈیول ڈپلومہ) ڈپلومہ ڈریس ڈیزائننگ اینڈ ڈریس میکنگ ،ڈپلومہ سٹی اینڈ گلڈ پہلے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

 ,سال دوئم،سوئم اور چہارم کے عملی (پریکٹیکل) امتحان کا انعقاد 16 اپریل جبکہ تمام سالوں کا تھیوری امتحان 29 جون سے شروع ہو گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں