ایچ ای سی :تعلیمی منصوبوں کی نگرانی کیلئے نئی کمیٹی قائم
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تعلیمی منصوبوں کی نگرانی کے لیے نئی کمیٹی قائم کردی گئی۔
وفاق اور صوبوں کے ماہرین و جامعاتی حکام پر مشتمل کمیٹی ممبران تعلیمی پروگراموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک میں مختلف تعلیمی منصوبوں اور پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے ایک جامع نگرانی کا نظام قائم کر دیا ہے ۔ قائم کی گئی پانچ رکنی وفاقی کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد ڈاکٹر شاہد سرویا، لیفٹننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز ، لیفٹنٹ جنرل (ر) زاہد اقبال ،ڈاکٹر انیلہ عثمان اور ڈاکٹر منصور احمد شامل ہیں۔