کولڈ سٹوراور آئس فیکٹری سے بجلی چوری پکڑی گئی

کولڈ سٹوراور آئس فیکٹری  سے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ناردرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ، ڈوہلنوال میں کولڈ سٹور اور آئس فیکٹری سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

چھاپے کے دوران دونوں مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی، متعلقہ صارف کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔دریں اثنا ایکسین شالامار فیضان بٹ اور ایس ڈی او واہگہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران دو کمرشل کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی گئی، واہگہ سب ڈویژن میں ڈیپارٹمنٹل سٹور اور پیزا شاپ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے ،لیسکو ٹیم نے دونوں کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں