2 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 2ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
فیکٹری ایریا پولیس نے عامر اور آصف مسیح کو گرفتار کر کے ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے چل پھر کر نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔