میرٹ کے برعکس تفتیش کرنے پر متعدد افسروں کی سرزنش

میرٹ کے برعکس تفتیش کرنے پر متعدد افسروں کی سرزنش

قانون کی بالادستی اور شفاف تفتیش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ایس ایس پی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران قتل، امانت میں خیانت، اغوا ، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 37 مقدمات زیرِ بحث آئے ۔ بورڈ نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔بورڈ کے روبرو مدعیہ آسیہ بی بی اور کامران پرویز قتل کے مقدمات، جبکہ احمد وارث، محمد اشرف اور بابر مسعود امانت میں خیانت کے مقدمات میں تفتیش کی تبدیلی کے لیے پیش ہوئے ۔ اسی طرح حسین شاہ اور نسرین بی بی اغوا ، عاطف نواز اور مختار احمد چیک ڈس آنر، ناصر علی چوری جبکہ عمر شکور اور شفقت اقبال دھوکہ دہی کے مقدمات میں تفتیش کی تبدیلی کے لیے پیش ہوئے ۔اجلاس کے دوران میرٹ کے برعکس تفتیش کرنے پر متعدد افسران کی سرزنش کی گئی جبکہ بعض کو وارننگ اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور قانون کی بالادستی اور شفاف تفتیش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں