بجلی چوری میں ملوث صارفین گرفتار لاکھوں کے ڈیٹیکشن بل جاری
لاہور(اے پی پی)بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت لیسکو سدرن سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث صارفین کوگرفتار کرلیا۔
ایکسین کوٹ لکھپت ڈویژن انجینئر امجد ناگرہ اور ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن وارث علی کی نگرانی میں حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں روٹین چیکنگ کے دوران ایک صنعتی ویونگ یونٹ کا میٹر چیک کیا ۔ میٹر مشکوک ہونے پر ایم اینڈ ٹی لیب بھجوایا گیا جہاں رپورٹ میں ثابت ہوا کہ میٹر کے سکیورٹی سیل توڑ کر اس کا مدر بورڈ تبدیل کیا گیا تھا۔