موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار
لاہور(آئی این پی )لاہور میں ملت پارک پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان علی حیدر اور علی خالد کو خفیہ اطلاع پر ملت چوک قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔
دونوں ملزمان بالترتیب 42 اور 26 مقدمات میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمع گولیاں، 5 قیمتی موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔