کھڈیاں :امدادی رقوم پر کٹوتی، مستحقین سراپا احتجاج
ڈیوائس ہولڈرز،ایجنٹ مافیا کیخلاف شفاف انکوائری کر کے کارروائی کامطالبہ
کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا)کھڈیاں خاص میں امدادی رقوم پر کٹوتی کیخلاف مستحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔ قصبہ کھڈیاں خاص اور گردونواح کے دیہات میں حکومت کی جانب سے راشن کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی مالی ا مداد کی تقسیم کے دوران ڈیوائس ہولڈرز اور ایجنٹ مافیا نے مستحقین کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
مستحق خواتین، بزرگ شہریوں اور غریب خاندانوں سے دو ہزار سے تین ہزار روپے تک ناجائز کٹوتی کی جا رہی ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انکوائری کر کے ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ پنجاب حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے لائسنس منسوخ کریں۔