سٹینڈنگ کمیٹی کے الیکشن ، عمران الیاس چیئرپرسن منتخب
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ برائے ایکوا کلچر اینڈ فشریز کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ،حکمران جماعت کے رکن اسمبلی عمران الیاس چودھری کو سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکوا کلچر اینڈ فشریز کا چیئرپرسن منتخب کیاگیا۔
کمیٹی کاانتخابی عمل مکمل ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔