بچہ حوالگی کیس میں بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودباجوہ نے بچہ حوالگی کیس میں بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔
بچوں کے والد نے موقف اپنایا کہ ماں چھوڑ کرمیکے چلی گئی تھی اور کئی سالوں سے بچوں کی پرورش کررہا ہوں، درخواستگزار خاتون کے وکیل نے بچوں کی حوالگی کیلئے دلائل دیئے ، تاہم وہ عدالت کومطمئن نہ کر سکے ، دوران بچوں نے ماں کیساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم عدالت نے قانونی پہلوؤں کومدنظر رکھتے ہوئے دونوں بچوں کووالدکے حوالے کرنے کاحکم دیدیا۔