جی سی یو میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔
مین کیمپس اور کالا شاہ کاکو کیمپس کیلئے الگ الگ میرٹ لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔جی سی یو انتظامیہ کے مطابق سب سے زیادہ میرٹ آئی سی ایس گروپ میں رہا، جہاں داخلے کیلئے میرٹ 95.5 تک پہنچ گیا۔پری میڈیکل گروپ کا میرٹ 94.59 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ کا میرٹ چورانوے اعشاریہ اکتیس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔