پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر ہفتے میں 6دن کھلیں گے
لاہور (این این آئی) پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا۔ صوبہ بھر میں لینڈ ریکارڈ دفاتر اب ہفتے میں 6دن کھلے رہیں گے ۔
ہفتہ کے روز لینڈ ریکارڈ دفاتر صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہینگے۔ پیر سے جمعہ تک لینڈ ریکارڈ دفاتر صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے ۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نئے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔