رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9076 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9076 ملزمان کو گرفتار کر کے 8755مقدمات درج کیے گئے ۔
اس دوران 4 لاکھ 57 ہزار 765 پتنگیں اور 13ہزار 944ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4016 ملزمان کو گرفتار اور3869 مقدمات درج کیے گئے ۔ اسی طرح لاہور میں1لاکھ 12ہزار 334 پتنگیں اور 4243 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے کہاکہ آئی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں۔