مویشی منڈیوں کے سوا قربانی کے جانور بیچنے پر پابندی
غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فروخت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کافیصلہ عید پر صفائی ایجنسی لاہور کا بڑا صفائی پلان تیار ، عید ایام میں 20ہزار ورکرز کی چھٹیاں بند :گائیڈ لائنز جاری
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فروخت کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹیفائیڈ سیل پوائنٹس کے علاوہ کہیں بھی جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق سُتھرا پنجاب اتھارٹی اور تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں عید آپریشن کے دوران 24/7 متحرک رہیں گی جبکہ عید کے ایام میں متعلقہ دفاتر کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ رہیں گی ۔شہریوں کی سہولت کے لیے بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ بیگز کی بروقت فراہمی اور تقسیم کی جائے گی۔مزید برآں آلائشیں سڑکوں، نالوں یا کھلے مقامات پر پھینکنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثنا بڑی عید پر صفائی ایجنسی لاہور کا بڑا صفائی پلان تیار ، غیر قانونی ڈمپنگ و فروخت روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایکشن لے گی۔ ٹریفک کلیئرنس، فضلہ بردار گاڑیوں کو نہ روکنے کے لیے سی ٹی او کو خط لکھ دیا گیا۔ لاہور میں عید پر 1271 منی ڈمپرز ،پک آپس اور 80ٹرالیز فضلہ اٹھائیں گی،شہریوں کے لیے 15 لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز ،450ٹن چونا اور 19 ہزار لیٹر فینائل تقسیم ہو گا۔ستھرا پنجاب صفائی پلان کے مطابق عید چار روزہ آپریشن میں افسران سمیت 20ہزار ورکرز کی چھٹیاں بند کر دی گئیں 15لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔