حوالہ ہنڈی میں ملوث4ملزم گرفتار

 حوالہ ہنڈی میں ملوث4ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزم قاسم یار اکبر کو حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جسکے قبضے سے 65لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری کارروائی میں ملزمان طارق آفتاب، محمد کامران اور شیراز وسیم کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں