2لاپتہ بچے بازیاب والدین کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)موچی گیٹ پولیس نے سیالکوٹ اغوا کے مقدمہ میں مطلوب دو کم عمر بچوں کو تلاش کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق دوران چیکنگ موچی گیٹ پولیس کو دو کم عمر لاوارث لڑکے ملے ،پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ سفیان اور حسنین کے اغوا کا مقدمہ صدر سیالکوٹ میں درج ہے جس پر موچی گیٹ پولیس کی جانب سے فوری متعلقہ پولیس اور ورثا سے رابطہ کیا ،بچے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔