2رکنی نقب زن گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر۔۔۔
نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان محمد یوسف اور ارشان نیاز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ ،کمپیوٹر ،یو پی ایس استری ،سلنڈر کپڑے ، 2 لاکھ نقدی رقم ، موبائل فونز اور 02عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں میں داخل ہو کے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے ۔