کاہنہ :بچی سے زیادتی کاملزم گرفتار

کاہنہ :بچی سے زیادتی کاملزم گرفتار

لاہور(کرائم )کاہنہ کے علاقے میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق 3روز قبل بچی گھر سے سودا سلف لینے نکلی اس دوران نجی سوسائٹی کے گیٹ نمبر 6 سے ملزم ورغلا کر بچی کو اپنے ساتھ لیے گیا اور قریب ہی واقع کوارٹر میں بچی سے زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا ۔گزشتہ روز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عظیم کو شیخوپورہ سے گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں