چند رائے روڈ پر جھلسی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(آن لائن) تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقے چند رائے روڈ پر چھوٹی مسجد والی گلی سے ایک جھلسی ہوئی نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔۔۔
جس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ بمعہ نفری گشت پر موجود تھے کہ بذریعہ 15 اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم لاش توڑے میں پڑی ہے ۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کا معائنہ کیا جو جزوی طور پر جلی ہوئی تھی۔