ننکانہ:دو ڈاکے ، شہری لاکھوں روپے ، سامان سے محروم

ننکانہ:دو ڈاکے ، شہری لاکھوں روپے ، سامان سے محروم

ملزموں نے دکاندار سے سوا3لاکھ، محنت کش سے ایک لاکھ کا کپڑا لوٹ لیا

 ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب میں دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو دو وارداتوں میں دو شہریوں سے سوا 3لاکھ روپے کی نقدی اور ایک لاکھ مالیت کا کپڑالوٹ کر فرار ہوگئے ۔گزشتہ روزتھانہ فیض آباد کے علاقہ مغلانوالہ میں محمد اکرام آرائیں اپنی کریانہ شاپ پر موجود تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر اس کی جیب سے 3 لاکھ روپے نقدی جبکہ دکان کے غلہ سے مزید 20 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات تھانہ صدر سانگلہ ہل کے علاقہ سٹھیالی کلاں کے قریب پیش آئی جہاں وارڈ نمبر 8 شاہکوٹ کا رہائشی فیصل رکشہ لوڈر پر کپڑے فروخت کرنے جا رہا تھا کہ راستہ میں دو نامعلوم مسلح ملزم موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر اسے روک کر 1600 روپے نقدی اور تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کے کپڑے چھین کر فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں